بینگن

بینگن کی ٹہنی اور پھل کی سنڈی

Leucinodes orbonalis

کیڑا

5 mins to read

لب لباب

  • پھولوں اور کلیوں پر سوراخ، چھوٹے ٹہنیوں کے سروں اور تنوں کا مرجھانا۔
  • سنڈی کے پھل میں داخلے اور اخراج کے سوراخ پھل پر موجود خشک فضلے کی وجہ سے بند ہو جاتے ہیں۔
  • کھوکھلے پھل جن کے اندر کا پاؤڈر نما مواد سے بھرا ہوتا ہے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

2 فصلیں

بینگن

علامات

اس کیڑے کی پہلی قابل مشاہدہ علامات ٹہنیوں کے سروں کا مرجھانا ہے جو کہ سنڈیوں کے ابتدائی غذا حاصل کرنے کے مرحلے میں ہوتا ہے۔ بعد ازاں، پھولوں کی کلیاں اور تنے بھی متاثر ہو جاتے ہیں۔ چھوٹی سنڈیاں بڑے پتوں کی میان رگ کے سرے اور نازک ٹہنیوں میں سوراخ کر کہ تنوں کو اندر سے کھاتیہں جس سے پورہ پودہ سوکھ جاتا ہے اس حالت کو "مردہ دل" کہتے ہیں۔ بڑی سنڈیاں پھلوں اور پتوں میں سوراخ کرتی ہیں اور چھوٹے چھوٹے داخلہ کے سوراخ چھوڑ جاتی ہیں جو پھر خشک فضلے سے بند ہو جاتے ہیں۔ پھل کا اندرونی حصہ کھوکھلا، بے رنگ اور پاؤدر نما مواد (فراس) سے بھرا ہوتا ہے۔ شدید حالت میں پودوں کا مرجھانا اور کمزور ہونا شامل ہوتا ہے جس سے پیداوار میں نقصانات ہوتے ہیں۔ ان پودوں کے پیدا کردہ پھل قابل استعمال نہیں ہوتے۔ نقصان تب سب سے سنگین ہوتا ہے جب کئی نسلوں سے ایک بڑی آبادی تیار ہو جائے۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

ایل۔ اوربونالس کی سنڈی پر کئی دوسرے طفیلی کیڑے غذا حاصل کرتے ہیں مثلاً پرسٹومیرس ٹیسٹاکیس، کروماسٹس فلاوووربیٹالس اور شراکیہ سکواینوبک۔ سوڈوپیریشیٹا، براکونڈز اور فینروٹوما کی انواع کو کھیت میں متعارف یا پروموٹ کرنا چاہیئے۔ نیم کے بیج کی گری کا عرق (این ایس کے ای) کو 5٪ پر یااسپینوساڈ کو ابتلاء زدہ پھلوں پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کسی چپکنے والی شئے کے ساتھ جالوں جیسے کہ گوند کو اوپر10 سینٹی میٹر پرلگایا جا سکتاہے تاکہ انڈے دینے کو روکا جا سکے۔ اگر گوند دستیاب نہ ہو تو جال کو 40 سینٹی میٹر تک 2 میٹر بلندی تک اونچا کر دیں پھر اسے باہر نکال کر نیچے کی طرف 80 سے 85 ڈگری زاویے پر عمودی جال کے خلاف لگا دیں۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیاتیاتی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ معالجات انفیکشن کے مرحلے اور موسم کے حساب سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ سیوی مول (0.1%) یا کاربارل (0.1%)، اینڈوسلفان (0.05%) یا میلاتھیان (0.1%) کو باقاعدہ وقفوں کے دوران اسپرے کرنا کیڑے کی ابتلاء کو قابو میں رکھنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پائریتھرائڈز کے استعمال اور حشرات کش ادویات کے پھل کے میچور ہونے اور کٹائی کے وقت استعمال سے اجتناب کریں۔

یہ کس وجہ سے ہوا

نقصان پروانے لیوسینوڈز اوربونالس کی سنڈی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ بہار میں، مادہ کریمی سفید انڈے اکیلے یا پھر گروہوں کی صورت میں پتوں کے نچلے حصوں، تنوں، پھول کی کلیوں اور پھل کی بنیادوں میں دیتی ہیں۔ سنڈیاں 3 سے 5 دن میں اںڈوں سے نکلتی ہیں اور عموماً براہ راست پھل میں سوراخ کر دیتی ہیں۔ مکمل طور پر نمو پذیر سنڈی موٹی تازی، گلابی رنگ کی اور بھورے سر والی ہوتی ہے۔ جب غذا حاصل کرنے کا مرحلہ مکمل ہو جائے تو پیوپا بننے کا عمل خاکستری، سخت غلاف میں ہوتا ہے جو تنوں اور سوکھی ہوئی ٹہنیوں یا گرے ہوئے پتوں کےبیچ بُنا جاتا ہے۔ پیوپا کا مرحلہ 6 سے 8 دن رہتا ہے جس کے بعد بالغ نمودار ہوتی ہے۔ بالغ پروانے 2 سے 5 دن تک زندہ رہتے ہیں اور اس طرح ان کا حیاتیای چکر 21 سے 43 دن میں مکمل ہوتا ہے جس کا انحصار ماحولیاتی حالات پر ہوتا ہے۔ ان کے فعال دور میں پانچ کے قریب نسلیں ایک سال میں تیار ہو جاتی ہیں۔ سردیوں کے دوران، سنڈیاں مٹی کے اندر سو کر موسم گزارتی ہیں۔ یہ کیڑا دیگر بہت سے جنس عنب جیسے کہ ٹماٹر اور آلو سے اپنی غذا حاصل کرتا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • اگر آپ کے علاقے میں دستیاب ہوں تو مزاحمت والی اقسام کاشت کریں۔
  • زدپذیر میزبانوں کو دوسری انواع جیسے کہ فینل، امم کوریانڈر اور نجیلا کے ساتھ بدل کر لگائیں، اگر ممکن ہو تو کم سے کم دو موسموں کیلئے۔
  • مرض زا کی علامات کیلئے باقاعدگی کے ساتھ مانیٹر کریں۔
  • متاثرہ پتے، ٹہنیاں یا پھلوں کو توڑ کر کھیت سے فاصلے پر لے جا کر تباہ کر دینا چاہیئے۔
  • زمین کو گرے ہوئے پھلوں، پتوں اور ٹہنیوں سے پاک رکھیں۔ بھاری ابتلاء کی صورت میں، پورے پودے کو اکھاڑ کر تباہ کر دینا چاہیئے۔
  • پروانوں کی دیگر فصلوں یا کھیتوں میں ہجرت کو روکنے کیلئے نائیلون کے نیٹ کی رکاوٹیں استعمال کریں۔
  • پروانوں کو بڑی تعداد میں پکڑنے کیلئے فیرومون کے پھندے استعمال کریں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں