ٹماٹر کا دیر سے پت روگ - ٹماٹر

ٹماٹر

ٹماٹر کا دیر سے پت روگ

Phytophthora infestans

فطر


لب لباب

  • بھورے دھبے، پتوں کے حاشیوں سے شروع ہوتے ہیں.
  • پتوں کے نچلی طرف سفید تہ ہوتی ہے.
  • پھلوں پر سرمئی یا بھوری جھریاں ہوتی ہیں.
  • پھل کا ماس سخت ہوتا ہے اور پھل گر جاتا ہے.

علامات

پتے کے حاشیوں اور اوپری سطح پر بھورے-سبز دھبے ظاہر ہوتے ہیں۔ بعد ازاں، پتوں کا زیادہ تر حصہ بھورا ہو جاتا ہے۔ گیلے موسم میں، پتوں کے نچلی طرف زخم پر سرمئی سے بھورے رنگ کی تہ ہو سکتی ہے، جو اس کو پتے کے مردہ ٹشو سے آسانی سے نمایا کرتی ہے۔ جیسے ہی بیماری بڑھتی ہے، پھول بھورے، مڑے ہوئے اور خشک ہو جاتے ہیں۔ کچھ حالات میں، تنوں، شاخوں اور ڈنڈیوں پر بھورے دھبے اور سفید تہ بھی ظاہر ہو سکتی ہے۔ پھلوں پر سرمئی-سبز سے گندی-بھوری جھریاں ظاہر ہو سکتی ہیں۔ ان دھبوں پر، پھل کا خول سخت ہوتا ہے۔

میزبانان

1 میزبانان

محرک

موسمِ گرما کو درمیان میں بیماری کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ پھپھوندی پودے کی جلد پر زخموں کے ذریعے پودے کے اندر داخل ہوتی ہے۔ درجہ حرارت اور نمی بیماری کی نشونما کو متاثر کرنے والے بہت اہم ماحولیاتی عوامل ہیں۔ لیٹ بلائٹ فنگی کی زیادہ نمی (تقریبا 90 فیصد) اور درجہ حرارت کی حد میں 18 سے 26 ڈگری سینٹی میں بہترین نشونما پاتی ہے. موسمِ گرما کو گرم اور خشک موسم بیماری کے پھیلاؤ کو روک سکتا ہے۔

حیاتیاتی کنٹرول

اس موقع پر، لیٹ بلائٹ کے خلاف معروف افادیت کا کوئی حیاتیاتی کنٹرول نہیں ہے۔ پھیلاؤ سے بچنے کے لئے، فوری طور پر متاثرہ جگہ کے ارد گرد پودوں کو ہٹایں اور تلف کریں اور متاثرہ پودے سے قدرتی کھاد نہ بنائیں۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیاتیاتی علاج کے ساتھ مل کر حفاظتی اقدامات کے ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ لیٹ بلائٹ سے مقابلہ کرنے کے لئے مینڈی پروپیمائڈ، کلوروتھالونل، فلوزینم، ٹریفنلٹن، منکوزب پر مبنی پھپھوندی مار ادویات کا سپرے کریں۔

احتیاطی تدابیر

  • قابلِ اعتبار دکانداروں سے صحت مند بیج خریدیں.
  • زیادہ لچکدار اقسام کے پودے لگائیں.
  • ٹماٹر اور آلو ہکے بعد دیگرے کاشت نہی کرنے چاہیں.
  • پودوں کو اچھی نکاسی اور ہوا کی آمدورفت سے خشک رکھنے کی کوشش کریں.
  • ترپال اور لکڑی کی چھڑیوں کی مدد سے بارش سے بچاؤ کے لئے سادہ اور شفاف سائبان نسب کرنا مدد دے سکتا ہے.
  • سیلیکیٹ پر مشتمل کھادیں پھپھوندی کے خلاف مزاحمت کو بڑھاتی ہیں، خاص طور پر بیج کے مرحلے میں.
  • دن کے آخری حصے میں آبپاشی سے پرہیز کریں اور زمین کی سطح کے برابر پانی دیں.
  • کھیت کے آلات اور اوزاروں کو جراثیم سے پاک کریں.
  • پودوں کی عمومی مضبوطی کے لئے پلانٹ فورٹفائر کا استعمال کریں.
  • دو سے تین سال کے بعد غیر میزبان فصلوں کے ساتھ زرعی گردش کی تجویز دی گئی ہے.