سٹرس

لیموں کا اینتھراکنوز

Glomerella acutata

فطر

5 mins to read

لب لباب

  • پتوں پر بھورے دھبے۔
  • دھبے سوکھ کر گر جاتے ہیں۔
  • پتے اور نو عمر ٹہنیاں مرجھا کر گر جاتی ہیں۔
  • نو عمر پھل قبل از وقت گر جاتے ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

سٹرس

علامات

لیموں کا اینتھراکنوز پھولوں، نوعمر پتوں اور پھلوں کو متاثر کرتا ہے اور زخم چھوٹے دھبوں سے پھیل کر بڑے حصوں کو بھی ڈھانپ لیتے ہیں۔ پتے اور پھل اکثر جھڑ جاتے ہیں اور ڈالیاں مر جاتی یہں جس کی وجہ سے "کونوں کا جھڑنا" جیسی علامات پیدا ہو جاتی ہیں۔ اگر انحطاطی حصے گر جائیں تو فولیار علامات انحطاطی دھبوں کے طور پر نظر آ سکتی ہیں جو گولی سے بننے والے سوراخ کی طرح لگتے ہیں۔ شدید انفیکشنز میں پتے اور پوری نوعمر شاخیں مکمل طور پر پت جھڑ کا شکار ہو کر گر سکتی ہیں۔ مزید برآں، ٹہنیوں کے سروں کی دہانوں سے موت واقع ہو سکتی ہے اور پتے بدہیئت ہو سکتے ہیں۔ نوعمر پھلوں کا انفیکشن عموماً پکنے سے پہلے پھل کے گرنے کی صورت میں نکلتا ہے۔ بعد میں ہونے والے انفیکشنز ایسے زخم پیدا کرتے ہیں جو اکثر بڑے اور گہرے ہوتے ہیں اور ان کے ساتھ پھل بدہیئت بھی ہونے لگتا ہے۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

معذرت، ہم گلومیریلا ایکیوٹاٹا کے کسی متبادل علاج کے بارے میں نہیں جانتے۔ اگر آپ اس مرض کے خلاف کام آنے والی کسی چیز کے بارے میں جانتے ہیں تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کے رابطے کے منتظر رہیں گے۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدبیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ بینومائل، کیپٹافول، کپتان، مینب اور فربام پر مبنی فطر کش ادویات گلومیریلا اکیوٹاٹا کے خلاف مؤثر علاج فراہم کر سکتی ہیں۔ پھول لگنے کے مرحلے پر علاج شروع کر دیں۔

یہ کس وجہ سے ہوا

اس مرض کی وبائیات پر ابھی مکمل تحقیق نہیں ہوئی ہے۔ لیموں کا اینتھراکنوز موسم در موسم مردہ ٹہنیوں اور بالغ پتوں کے زخموں پر زندہ رہتے ہیں۔ یہ صرف پانی کے چھینٹوں کے ذریعے تخمک کے پھیلنے کے بعد نوعمر بافتوں کو انفیکٹ کرتا ہے۔ لیموں کے پتوں کا مستقل انفیکشن زدہ مواد کی بڑی مقدار کے ساتھ گرنا جو کہ ان بافتوں پر پیدا ہوتے ہیں لیموں کے اینتھراکنوز کو قابو کرنا مشکل بناتا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • اگر دستیاب ہوں تو مزاحم انواع اگائیں۔
  • صحت مند پودوں یا سندیافہ ذرائع سے حاصل کیے جانے والے بیج استعمال کریں۔
  • پودا لگانے سے پہلے تخمی پودے کے پتوں کو دھبوں کیلئے چیک کریں۔
  • مرض کی علامات کیلئے باقاعدگی کے ساتھ پھلواڑی کو مانیٹر کریں۔
  • کٹائی کے بعد کھیت کے فضلات کو صاف کر دیں یا جلا دیں۔
  • ہواداری بڑھانے کیلئے لیموں کے درختوں کے درمیان کافی جگہ کو یقینی بنائیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں