کپاس

کپاس کے پتوں کو موڑنے والا کیڑا

Syllepte derogata

کیڑا

5 mins to read

لب لباب

  • سنڈی پتوں کو موڑ دیتی ہے اور پتوں کے کناروں کو کھاتی ہے۔
  • متاثرہ پتے مڑ جاتے ہیں اور خشک ہو جاتے ہیں جس سے پتے قبل از وقت گر جاتے ہیں۔
  • بول کی نشوونما خطرے میں آ سکتی ہے اور بول کچا رہ سکتا ہے۔
  • شدید اینفیکشن فصل کے نمایاں نقصان کا باعث بنتی ہے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

5 فصلیں

کپاس

علامات

ابتدائی علامات میں پتوں کا ترم کی شکل میں مڑنا ہے ، عام طور پودے کے اوپری حصوں کا مڑنا۔ سنڈیاں پتوں کے کناروں کے اوپر اور اندرونی طرف پائی جاتی ہیں۔ آہستہ آہستہ مڑے ہوئے پتے گر جاتے ہیں جو پتوں کے قبل از وقت گرنے اور ڈوڈے کے کچا رہنے کا سبب بنتا ہے۔ اگر کیڑوں کا حملہ پھولداری کے مرحملے یا کونپل کے بننے کے وقت ہو تو بول کے بننے کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ تاہم، عام طور پر زیادہ کثرت وقتا فوقتا ہوتی ہے۔ اگر کیڑوں کی آبادی کو قابو نہ کیا جائے تو پیداوار کو اس سے نقصان ہو سکتا ہے۔ اوکرا میں ایس۔ ڈیروگاٹا بھی ایک عام جراثیم ہے۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

کیڑوں کی آبادی کو کم کرنے کے لیے طفیلی نسلوں یا دیگر شکارخور کیڑوں سے حیاتیاتی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ لاروا پیراسائیٹ کی دو نسلیں، اپینٹیلس ایس پی۔ اور میسوکورس ایس پی، اور پیوپل پیراسائیٹ کی دو نسلوں، بریچیمیریا ایس پی اور زنتھوپیمیپلا ایس پی، کو تجرباتی طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ اگر کیڑے مار دوا کی ضرورت ہو تو، بیسیلس تھورنگینسیز ( بی ٹٰی) پر مبنی سپرے مصنوعات کو آبادی کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو حفاظتی تدابیر اور حیاتیاتی علاج کے ساتھ ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں. پیریتھائیڈز، سیپرمیتھرین اور انڈوکساکرب ( یا ان سب چیزوں کا مکسچر) پر مبنی کیڑے مار دوا کو کپاس کی کچھ فصلوں میں کیڑوں کی آبادی کو کم کرنے کے لیے کامیابی سے استعمال کیا گیا ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

نقصان کپاس کے پتوں کو موڑنے والی سنڈٰی سیلیپٹ ڈیروگاٹا سے ہوتا ہے۔ بڑے کیڑے جسامت میں مناسب ہوتے ہیں اور ان کے پنکھ 25 سے 30 ملی میٹر لمبے ہوتے ہیں۔ ان کے سر اور گلے سیاہ اور بھورے دھبوں کے ساتھ پیلے- سفید ہوتے ہیں۔ ان کے دونوں پنکھوں پر تیز بھوری لکیریں دیکھی جا سکتی ہیں۔ مادہ پتوں کے اندرونی طرف انڈے دیتی ہیں ،زیادہ تر چھوٹے پودوں کے اوپری حصے پر دیتی ہیں۔ چھوٹٰی سنڈیاں ابتدائی طور پر پتوں کو اندرونی طرف سے کھاتی ہیں، لیکن بعد میں اوپری طرف جاتی ہیں جہاں یہ مڑے ہوئے پتے کے غلاف بناتی ہیں جہاں یہ رہتی ہیں۔ سنڈٰی 15 ملی میٹر لمبی اور یہ تیز سبز ، ہلکے رنگ کی ہوتی ہیں۔


احتیاطی تدابیر

  • اگر ایس۔
  • ڈیروگاٹا مسئلہ ہو تومزاحمتی اقسام کو اگایئں۔
  • جراثیم کی زیادہ آبادی سے گریز کرنے کے لیے موسم کے آخر میں پودے اگایئں۔
  • کھاد کے اچھے نظام کے ساتھ صحت مند پودوں کو لگائیں۔
  • بیماری یا جراثیم کی علامات کے لیےپودوں کا معائنہ کریں۔
  • کیڑوں اور متاثرہ پتوں کو ہاتھ سے اٹھائیں۔
  • کیڑوں کو راغب کرنے کے لیے جالوں کا استعمال کریں۔
  • کیڑوں کو راغب کرنے کے لیے جالوں کا استعمال کریں۔
  • زیادہ کیڑے مار دوا کے استعمال سے گریز کریں کہ یہ قدرتی دشمنوں کو تباہ کرتی ہیں۔
  • متاثرہ پودوں اور فضلے کو ہٹا دیں یا جلا کر ختم کر دیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں