دیگر

دیمک

Termitidae

کیڑا

5 mins to read

لب لباب

  • چھوٹے یا بڑے پودے مرجھا اور اکثر گر جاتے ہیں۔
  • جڑوں کے اندر اور ارد گرد دیمک اور سوارخ موجود ہوتے ہیں۔
  • جڑوں اور شاخوں کی بنیادیں خالی ہو جاتی ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے


دیگر

علامات

دیمک پودوں پر بیج سے بڑے پودے تک ان کے تمام مراحمل میں حملہ کرتی ہے۔ یہ جڑوں کو نقصان پہنچاتی ہے اور یہ نقصان پودوں کے اوپری حصوں کے مرجھانے کے طور پر نظر آتا ہے۔ دیمک کی موجودگی کی تصدیق کرنے کے لیے زندہ کیڑے یا سوراخوں کی موجودگی کے لیے متاثرہ پودوں کو اکھاڑنا اور جڑوں اور نیچلی شاخوں کو دیکھنا ضروری ہے۔ پودوں کی جڑیں اور شاخیں مکمل طور پر خالی یا مٹی کے فضلے سے بھر سکتی ہیں۔ کچھ پودے زیادہ ہوا کی وجہ سے گر جاتے ہیں اور یہ اکثر مٹی سے ڈھکے ہوتے ہیں جس کے نیچے دیمک پائی جا سکتی ہے۔ صبح سویرے یا سہ پہر میں پودوں کو جانچنا ضروری ہے ، کہ دیمک جب درجہ حرارت زیادہ ہو تو اس وقت یہ مٹی میں زیادہ نیچے چلی جاتی ہے۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

کیچوے جو دیمک پر حملہ کرتا ہے اس پر مبنی علاج اس جراثیم کے خلاف موثر ہے۔ پھپھنودی بیویریا بیسیانا یا میٹرہیزیئم کی کچھ نسلوں پر مشتمل محلول کو جب دیمک کے گھونسلے میں استعمال کیا جائے تو بہت موثر ہے۔ پھپھوندی کے تخمک بھی موثر ہیں۔ نیم کے بیج کے اخراج ( این ایس کے ای) کو دیمک کے خلاف درختوں اور فصلوں پر مثبت نتائج کے ساتھ استعمال کیا گیا ہے۔ دیگر محلول میں دیمک کو دور رکھنے کے لیے پتوں یا بیجوں پر دیمک سے بنے ہوئے سوراخوں میں لکڑی کی راکھ یا پسے ہوے نیم کا استعمال ہے۔

کیمیائی کنٹرول

ہمیشہ حیاتیاتی علاج کے ساتھ مل کر حفاظتی اقدامات پر مبنی ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ کلوریفوس، ڈیلٹامیتھرن یا امیڈیکلوپرڈ پر مبنی مصنوعات کو دیمک کے گھونسلوں میں محلول میں ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

دیمک زیادہ کام کرنے والوں، سپاہیوں اور تولیدی فارم پر مشتمل بڑی کلونیز میں رہتی ہے۔ ان کے گھونسلے کبھی کھبار لمبے ہوتے ہیں۔ کچھ گھونسلے مرجھاے ہوئے درختوں کی نم شاخؤں پر بناتی ہیں، جبکہ دیگر زیرزمین گھنسلے بناتی ہیں۔ یہ اپنے گھونسلے سےدور زیر زمین سوراخوں سے پودوں کی جڑوں اور فصل کے دیگر مواد کو کھاتی ہیں۔ دیمک پودوں پر تب حملہ کرتی ہے جب کوئی دوسری خوراک میسر نہ ہو، لہذا اس بات کو یقینی بنائیں کہ مٹی میں کافی نامیاتی مواد موجود ہو۔ تولیدی دیمک کے پنکھ ہوتے ہیں۔ متعدد پنکھ والے نر اور مادہ، بڑھتی ہوئی آنکھوں کے ساتھ رنگ میں سیاہ اور یہ ہجوم بناتے ہیں۔ زیادہ بارشوں کے بعد ہجوم دوپہر میں ہوتا ہے۔ اڑنے کے بعد، یہ اپنے پنکھوں کو جھاڑتی، اکٹھی ہوتی اور مٹی اور لکڑی میں نئی کلونی کو بنانے کے لیے سوراخ بناتی ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • کم نامیاتی مواد کے ساتھ خشک، تنگ مٹی میں پودے لگانے سے گریز کریں۔
  • پودوں کا باقاعدگی سے معائنہ کریں، صبح سویرے یا سہ پہر میں۔
  • متاثرہ پودوں یا پودوں کے حصوں کو ہٹا اور جلا دیں۔
  • پودے کی اچھی نشوونما کے لیے حالات کو سازگار بنائیں۔
  • زیادہ آبپاشی اور پودوں کو غیر ضروری طور پرمتاثر کرنے سے گریز کریں۔
  • اگر ممکن ہو تو جلدی کٹائی کریں، کہ دیمک ان فصلوں پر حملہ کرتی ہے جن کی مکمل نشوونما پانے کے بعد بھی کٹائی نہیں کی جاتی۔
  • کاشت کے بعد پودوں کے فضلے کو ہٹا دیں۔
  • دیمک کو مارنے، سوراخوں کو ختم کرنے اور دیمک کو شکارخوروں کے سامنے جیسا کہ چیونٹیوں، پرندوں، مرغیوں وغیرہ وغیرہ لانے کے لیے فصل میں ہل چلائیں۔
  • فصل کی زرعی گردش کروائیں یا مخلوط فصلی کھیتوں میں اگائیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں