لائیو ٹریکنگ

Plantix پیسٹ ٹریکر

ہندوستان میں خزاں کے کیڑوں کے زبردست پھیلاؤ کی وجہ سے، ہم نے سوچا کہ ہم آپ لوگوں کا اپنی ٹکنالوجیز کی مدد سے زمینی پیمانے پر کیسے بہترین اور مؤثر ترین انداز میں تعاون کر سکیں۔ اسی لیے، ہم آپ کے سامنے اپنا نیا آلہ ’’Plantix پیسٹ ٹریکر‘‘ پیش کر رہے ہیں تاکہ آپ حملہ آور کیڑوں پر ریئل-ٹائم (بر وقت) نظر رکھ سکیں۔ ہم اس آلے کو ہندوستان میں بہت زیادہ عام اور حملہ آور کیڑوں اور بیماریوں کے مزید نقشوں کے ذریعے دھیرے دھیرے توسیع دیں گے تاکہ آپ کے پاس ایک قابلِ اعتماد قبل از وقت انتباہی نظام ہو جو ہمیشہ جدید ترین ہو۔

ڈیٹا کا مصدر: اپنے زراعتی ایپ Plantix کے ذریعے، ہمیں صرف ہندوستان سے ہی بیس ہزار سے زائد تصاویر روزانہ موصول ہوتی ہیں۔ ہم اس ڈیٹا کو مزید ادراک پیدا کرنے میں استعمال کرتے ہیں جسے ہم اپنے تمام مشارکین سے بانٹتے ہیں۔ یہ تمام ڈیٹا پوائنٹ، لائیو ٹریکنگ ایپ میں ظاہر ہوتے ہیں، اور ماہرین کی جانب سے تصدیق شدہ ہوتے ہیں۔ تمام کووآرڈنیٹ (مختصات) دس کلو میٹر کی دوری تک مخفی رکھے جاتے ہیں اور یہ ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر اپڈیٹ ہوتا ہے۔ خام ڈیٹا حاصل کرنے یا میپ میں اپنا ڈیٹا شامل کرنے کیلیے، contact@peat.ai پر رابطہ کریں۔